• news

ایل سی سی کرکٹ گراونڈ پر ہونے والا امدادی میچ پی سی بی کے حکم پر منسوخ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس ویلف کے زیر اہتمام آج ایل سی سی کرکٹ گراونڈ پر ہونے والا میچ پی سی بی کے حکم پر منسوخ کر دیا گیا ۔سابق ٹیسٹ کر کٹر احتشام الدین اور سابق فرسٹ کلاس کر کٹر اشفاق احمد کیلئے بینفٹ میچ سپورٹس ویلف الیون اور گورنر الیون کے مابین میچ کھیلا جا نا تھا۔ سپورٹس ویلف کے زیر اہتمام یہ دوسرا بینیفٹ میچ ہے اس سے قبل فرسٹ کلاس کر کٹر شفیق احمد کی مدد کیلئے ایک بینیفٹ میچ کروایا گیا تھاجس میں ملک کے سابق اور موجودہ نمایاں کر کٹرز حصہ لے رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن