میرے پاس جادو نہیں جو قومی ہاکی ٹیم کو دوبارہ عروج پر پہنچا دوں: شہناز شیخ
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ سابق اولمپئن شہنازشیخ نے کہا ہے کہ میرے پاس کوئی جادو والی گیند نہیں جو قومی ہاکی ٹیم کو دوبارہ عروج پر پہنچا دوں، میں تو صرف ٹیم کو بہتر راستے پر لگانے کی کوشش کرونگا ٗ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا شکرگذار ہوں کہ انہوں نے 2016ء کے برازیل اولمپک تک کوچ بنایا۔ فیڈریشن سے ملنے کیلئے سمیع اللہ بھی رضامندتھا تاہم پھر وہ میٹنگ میں نہیں آئے۔ 3مئی سے اسلام آباد میں ایشین گیمزکی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ لگایا جائیگا۔ ٹیم کی کوچنگ کیلئے چھ سات سال ینگ لاٹ کودئیے گئے جو ضائع ہوئے ۔