• news

حکومت غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی: عامر خان

لاہور (پ ر) یوسی 68 قلعہ گجرسنگھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین عامر خان ممبر مشاورتی کمیٹی، طارق قریشی اور لیگی رہنما خلیق الرحمن اپل نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں  وفاق اور صوبائی حکومت سے معاہدے کر رہی ہیں جنوبی کوریا بھی ایک ہزار میگاواٹ پن بجلی منصوبے پر سرمایہ کاری کرے گا جب کہ دوبئی کی ایک کمپنی کی مدد سے گڈانی میں کوئلے سے ایک ہزار تین سو بیس میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے دو پلانٹ لگائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن