• news

حکمران مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں: امان اللہ

لاہور (پ ر)  تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما امان اللہ دھنوتر نے کہا ہے کہ حکمران غریب عوام کی حالت  پر ترس کھاتے ہوئے مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ کریں ڈالر کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود اشیائے خوردونوش اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی اپنے بیان میں امان اللہ دھنوتر نے کہا کہ  حکمران خود بڑے شہروں میں عیاشیوں کی زندگی گزار رہے ہیں جب کہ دور دراز کے علاقوں میں غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ حکمران الیکشن میں عوام سے کئے گئے بلندو بانگ دعوئوں پر عمل کریں۔

ای پیپر-دی نیشن