• news

عام آدمی پارٹی کا کرپشن کے خلاف کراچی سے راولپنڈی تک ٹرین مارچ کا اعلان

لاہور (پ ر) عام آدمی پارٹی پاکستان نے کرپشن کیخلاف 22 اپریل کو کراچی سے راولپنڈی تک ٹرین مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔  قیادت پارٹی چیئرمین ارسلان الملک کرینگے۔ عام آدمی پارٹی کے مطابق کرپشن کے خلاف لاہور میں  5 روزہ اور گوجرانوالہ میں 3 روزہ احتجاجی کیمپ لگانے کے بعد اب ٹرین مارچ کیا جائے گا۔ مرکزی رہنماء وحید مرتضی لون نے کہا ہے کہ کراچی سے بذریعہ ٹرین راولپنڈی پہنچنے کے بعد پارٹی کارکنان اسلام آباد جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن