حکومت نے سعودی عرب سے 10 پاکستانی کمیونٹی سکولز کا کنٹرول حوالے کرنے کی درخواست کردی
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ کمیونٹی سکولز کا کنٹرول حوالے کر دیا جائے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں 10 پاکستانی کمیونٹی سکولز ہیں۔ حکومت پاکستان ان سکولوں پر اپنا کنٹرول چاہتی ہے۔کنٹرول حاصل ہونے کے بعد کمیونٹی سکولوں میں بھرتیوں کا اختیار پاکستانی سفیر کے پاس ہوگا۔ وزارت تعلیم اور نجی بورڈ سکول چلا رہا ہے۔