دیوان احمد مسعود چشتی کو حضرت بابا فریدؒ کا 28 واں سجادہ نشین مقرر کر دیا گیا
پاکپتن (نامہ نگار) برصغیر پاک ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے اپنے بیٹے دیوان احمد مسعود چشتی کو اپنا جانشین مقرر کرتے ہوئے انہیں حضرت بابا فریدؒ کے28 واں سجادہ نشین مقرر کر کے تقرر نامہ جاری کر دیا۔ دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنی زندگی میںہی حضرت بابا فریدؒ کے آئندہ سجادہ نشین مقرر کرنے کا اعلان کر رہا ہوں تاکہ بعد میںکوئی ایسے حالات پیدا نہ ہوں کہ خدانخواستہ یہ سلسلہ ہی ختم ہو جائے۔