بنوں: مغوی کی بازیابی کیلئے جانی خیل وزیرستان کیخلاف کریک ڈائون، 30 گرفتار
بنوں (ثناء نیوز) پولیٹیکل انتظامیہ کی مغوی عصمت اللہ کی بازیابی کیلئے جانی خیل وزیر قبائل کے خلاف کریک ڈائون ،30 افراد گرفتار جبکہ درجنوں دکانیں سیل کردی گئی اور متعدد گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ ایف آر بنوں انتظامیہ نے مغوی کی بحفاظت بازیابی کیلئے مبینہ اغواء کار قبیلے کو مہلت دی تھی مگر وہ مغوی کو انتظامیہ کو حوالہ نہ کرسکی جس پر پولیٹیکل کلکٹر محمد ایاز نے 21 ایف سی آر کے تحت مبینہ اغواء کارجانی خیل وزیر قبیلے کے خلاف کارروائی کرنے کاحکم نامہ جاری کیا۔