عمران خان آج سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
پشاور (ثنا نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج (بروز اتوار 20 اپریل) کو خوازہ خیلہ، سوات میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ جلسہ پی کے 86 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ہے جس میں تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی قائدین بھی شرکت کریں گے۔