6 خطرناک دہشتگرد خصوصی عدالت میں پیش،شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اجرتی قاتل،ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 6خطرناک ملزمان کوپولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ فاضل عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بھجوائے ،سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی ۔ فاضل عدالت میں گزشتہ روز سی آئی اے پولیس کی جانب سے ملزمان عبدالرئوف، شفقات، فاروقی، شیخ فرحان ،سلمان اور ہاشم کو پیش کیا گیا ۔