• news

سوسائٹی آف الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

لاہور (کامرس رپورٹر) سوسائٹی آف الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز نے  پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کی قیادت سوسائٹی کے صدر عبدالباسط ہاشمی نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور  پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ عبدالباسط ہاشمی نے کہا کہ 5 ہزار الائیڈ ہیلتھ گریجوایٹس کیلئے گورنمنٹ سیکٹر میں بھرتیاں کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن