حامد میر پر قاتلانہ حملہ کی مذمت
لاہور(خصوصی رپورٹر+خبر نگار+سپیشل رپورٹر) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے کی ملک کی اہم سیاسی رہنمائوں نے مزمت کی ہے اور ان کی زندگی و جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو اور دیگر رہنمائوں تنویر اشرف کائرہ، افنان صادق بٹ، راجہ عامر، عابد حسین صدیقی، تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری اور دیگر رہنمائوں عبدالعلیم خان ، فرخ جاوید مون، تحریک پاکستان کے کارکن گولڈ میڈلسٹ ایم اے شہدا ایڈووکیٹ ، جے یو پی کے رہنمائوں اعجاز ہاشمی ،قاری زوار بہادر، صدر آئی پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز ،ق لیگ کے سینئر نائب صدر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے حامد میر پر حملہ جمہوریت پر حملہ ہے۔