نبی کریم ؐ کی آمد سے گلشن توحید میں بہار آئی کائنات میں پھیلی ہوئی محرومیوں کا خاتمہ ہوا: سیف اللہ گیلانی
لاہور(پ ر )پاکستان مشائخ و علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین و سجادہ نشین غوثیہ آستانہ صاحبزادہ پیر سید سیف اللہ خالد گیلانی القادری نے کہا ہے کہ آمد مصطفیؐ سے گلشن توحید میں بہار آئی اور کائنات میں پھیلی ہوئی محرومیوں کا خاتمہ ہوا۔خالق کائنات نے آپﷺ کو تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت اور مختار کل نبیؐ بنا کربھیجا۔ حضور نبی کریمؐ کی تشریف آوری سے جہالت و گمراہی کا خاتمہ ہوا اور کفر و شرک کے سیاہ بادل ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹ گئے۔