• news

القرآن یونیورسل مزنگ یونٹ کا اجلاس

لاہور (پ ر) القرآن یونیورسل مزنگ یونٹ کا اہم اجلاس گزشتہ روز جامع مسجد چاندنی میں ٹیمپل روڈ میں منعقدہ ہوا جس میں آئمہ خطباء اور القرآن یونیورسل کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں 28؍اپریل کو جامع مسجد سرِّربانی مزنگ اڈا میں انعقاد پذیر صداقت اسلام کانفرنس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ مزید یہ کہ اجلاس میں القرآن یونیورسل کی رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن