• news

فوجی قیادت سمجھتی تھی حکومت اور عدلیہ مشرف سے متعلق ریڈلائن عبور نہیں کریگی: امریکی اخبار

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی اخبار کے مطابق پاکستان کی فوجی قیادت سمجھتی تھی کہ حکومت اور عدلیہ سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق ریڈلائن عبور نہیں کریگی۔ فوج اور نواز شریف کے تعلقات نے امریکہ کے سامنے مشکل صورتحال پیدا کر دی۔ اوباما انتظامیہ چاہتی ہے کہ فوج قبائلی علاقوں میں کارروائی کرے جبکہ فوج قبائلی علاقوں میں آپریشن حکومت کی مرضی کے بغیر نہیں کرنا چاہتی۔ امریکہ چاہتا ہے کہ نواز شریف جمہوری اصلاحات نافذ کریں اور حکومت اقتصادی و توانائی کے بحران سے نمٹے۔

ای پیپر-دی نیشن