علامہ اقبالؒ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
لاہور (خبر نگار) شاعر مشرق‘حکیم الامت‘ مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کا 76 ویں یوم وفات آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں علامہ اقبالؒ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائیگی۔ سیمیناروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علامہ اقبالؒ کے مزار پر اعلیٰ شخصیات اور عوام حاضری دینگے، پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کرینگے۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ نے 1930ء میں خطبہ الہ آباد میں پاکستان کا تصور پیش کیا تھا۔ وہ 21 اپریل 1938ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے اور بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔