• news

علامہ اقبالؒ کا یوم وفات، آج خصوصی تقریب ایوان کارکنان میں ہوگی صدارت ڈاکٹر مجید نظامی کرینگے

لاہور (خبر نگار ) شاعر مشرق، حکیم الامت، پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 76 ویں یوم وفات کے موقع پرآج سوموار 21اپریل کو ساڑھے 10 بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتاز صحافی اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی کریں گے۔ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد،جسٹس (ر) بیگم ناصرہ جاوید اقبال، پیر سید محمد کبیر علی شاہ، بیگم بشریٰ رحمن، ولید اقبال ایڈووکیٹ، اوریا مقبول جان،صاحبزادہ سلطان احمد علی،پروفیسر ہمایوں احسان اور علامہ احمد علی قصوری شامل ہیں۔نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن