پنجاب کے پٹواریوں کا آج سے کام بند، احتجاج شروع کرنے کا اعلان
لاہور (آن لائن) حکومت پنجاب نے زمین کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کے حوالے سے 11 ہزار پٹواریوں سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذاکرات رواں ہفتے کئے جائیں گے پٹواریوں نے آج پیر سے کام بند اور احتجاج شروع کرنے کے علاوہ اجتماعی استعفیٰ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ پنجاب حکومت پٹواریوں سے مذاکرات کرے گی اور اس حوالے سے باقاعدہ کمیٹی بھی قائم کی جارہی ہے جو رواں ہفتے پٹواریوں سے مذاکرات کرے گی۔