• news

طالبان رہنما آغا معتصم متحدہ عرب امارات سے رہائی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے

کابل (این این آئی)طالبان کے سربراہ ملا محمد عمر کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے افغان طالبان رہنما آغاجان معتصم متحدہ عرب امارات سے رہائی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے غیرملکی میڈیا کے مطابق آغاجان معتصم گزشتہ روز دوپہر کو کابل ائیرپورٹ پر پہنچے۔ آغاجان گزشتہ ماہ ترکی سے دبئی پہنچے تھے دبئی میں طالبان شوری اور افغان حکومت کے وفد سے ملاقاتوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے ان کو گھر میں نظربند کردیا تھا تاہم افغان حکومت کی اپیل پر آغا معتصم کو رہا کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن