• news

70 کروڑ کی لاگت سے 872 میٹر طویل فلائی اوور کی تعمیر شہباز شریف کے نئے دور کا پہلا منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے موجودہ دور میں  والٹن فلائی اوور کا منصوبہ مکمل کر کے عوام کی سہولت کے لئے پراجیکٹس کی کم مدت میں تیز رفتار تکمیل کے ریکارڈ کو برقرار رکھا ہے۔ پنجاب حکومت کا یہ پہلا منصوبہ ہے جو وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے موجودہ دور میں انتہائی قلیل وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ 6-7-8 کا حسین امتزاج ہے یعنی منصوبے پر 60روز میں کام مکمل ہوا جبکہ 70کروڑ روپے کی لاگت سے 872میٹر طویل فلائی اوور بنایا گیا ہے جس پر والٹن اور ڈیفنس کے علاقوں سے آنے والی روزانہ ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں گزریں گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے فلائی اوور کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے پر دن رات کام کیا گیا اور تمام متعلقہ اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

ای پیپر-دی نیشن