• news

صحرائے چولستان میں مجوزہ سولر پاور پارک سے روزانہ ایک ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی

بدائیوانی والا (اے ایف پی) بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے پنجاب حکومت نے صحرائے چولستان میں دنیا کے ایک سب سے بڑے سولر پاور پارک بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جو 10 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہوگا اور جس کی پیداوار ی صلاحیت روزانہ ایک ہزار میگاواٹ ہوگی۔ اس صحرائی رقبے پر انفرا سٹرکچر کی تعمیر پر اب تک 50 لاکھ ڈالرز خرچ کئے جاچکے ہیں۔ ضلع بہاولپور کے اس وسطی علاقے میں گرمیوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے سربراہ عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 100 میگاواٹ کا پائلٹ پراجیکٹ رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد حکومت ایک ہزار میگاواٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے گی۔ سائٹ انجینئر محمد ساجد نے بتایا کہ ڈیڑھ سال بعد جب آپ اس علاقے میں آئیں گے تو سولر پینلز کا ایک دریا، رہائشی عمارتیں اور دفاتر دیکھیں گے جو ایک نئی دنیا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن