• news

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی جلد ایران کا دورہ کریں گے

تہران‘ اسلام آباد (اے این این) چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی جلد ایران کا دورہ کریں گے۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق اسلام  آباد میں ایران کے پبلک پراسیکیوٹر عباس جعفری دولت آبادی سے بات چیت میں انہوں نے اپنے دورہ ایران کا اعلان کیا۔ چیف جسٹس   کو اس دورے کی دعوت ایرانی ہم منصب صادق امولی لاریجانی نے دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن