خیرپور: پسند کی شادی کرنے والا جو ڑا قتل
خیرپور (آن لائن) پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔ نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ مضافاتی گوٹھ منگھن واری میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے عبدالستار اور اس کی بیوی صالحہ خاتون کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔