عالمی برادری یوکرائن میں امن قائم کرے: ایسٹر پر پوپ فرانسس کی اپیل
ویٹی کن سٹی (اے ایف پی) مسیحی برادری کے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر پوپ فرانسس نے یوکرائن کے مشرقی حصے میں فائرنگ کے تبادلے پر مشتمل جھڑپ میں 4 افراد کے قتل کے بعد عالمی برادری کو پرتشدد کارروائیاں روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ترغیب دی۔ کیتھولک چرچ کے رہنما نے ایسٹر کے موقع پر اپنی دعا میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ یوکرائن میں امن قائم کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے۔