حکومت مدت پوری نہیں کریگی، مسلم لیگ (ن) ہیٹ ٹرک کیلئے تیار رہے: احمد رضا قصوری
حیدر آباد (این این آئی) پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت مدت پوری نہیں کرسکے گی ٗ مسلم لیگ (ن) ہیٹ ٹرک کے لئے تیارہوجائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہا کہ اگر پرویز مشرف کا احتساب کرناہے تو مشرف سے حلف لینے والے ججز کابھی احتساب ہوناچاہیے۔ ٗ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل چھ کے کچھ صفحے تو پڑھے گئے مگر باقی صفحوں پر پردے ڈالے جارہے ہیں۔احمد رضا نے کہاکہ مشرف غدار نہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے۔ افواج پاکستان کبھی اپنے سپہ سالاروں کو غدار نہیں مانے گی۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ طاہر القادری کے ہمراہ اے پی ایم ایل جلد کھڑی ہو گی ٗ طاہرالقادری جلد ملک میں زلزلہ لانے والے ہیں ۔