خالدہ ضیاء نے اپنے خلاف ٹرائل روکنے کیلئے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی
ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء نے اپنے خلاف ٹرائل روکنے کیلئے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ ۔(آج) پیر 21اپریل کو سماعت ہونی ہے ۔خالدہ ضیاء نے ہائی کورٹ ڈھاکہ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹرائل روکا جائے ۔کرپشن کا الزام سیاسی بنیادوں پر لگایا گیا ہے ۔ حکومت مجھے سیاست سے باہرکرنے کی کوششیں کررہی ہے ۔ میڈیا کے مطابق بیگم خالدہ ضیاء پر 65 ہزار ڈالر کی کرپشن کا الزام عائد کیاگیا ہے جس پر انھیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔