• news

متحدہ اور پی پی کے معاملات طے، ایم کیو ایم کے آج سندھ حکومت کا حصہ بننے کا امکان

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ متحدہ کے آج سندھ حکومت کا حصہ   بننے کا امکان ہے۔ آج متحدہ کے رہنما وزارتوں کا حلف اٹھائیں گے۔ ایم کیو ایم کے چار وزیر اور دو مشیر حکومت کا حصہ ہونگے۔ رؤف صدیقی، خواجہ اظہار، عادل صدیقی، سردار احمد وزیر ہونگے۔ ایک اور نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے وزراء کی حلف برداری آئندہ 72 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن