• news

بھارتی کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی

ممبئی( این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی نے آئی پی ایل کرپشن کیس کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی جس کی منظور ی بھارتی سپریم کورٹ دیگی۔ ممبئی میں ہونے والے اہم اجلاس میں گذشتہ برس منظرعام پر آنے والے سکینڈل سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں سابق ٹیسٹ آل رائونڈر روی شاستری، بھارتی تحقیقاتی ادارے کے سابق سربراہ آر کے راگھون اور کولکتہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جے این پٹیل شامل ہیں۔ بھارتی اعلیٰ عدالت سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت 22 اپریل کو کرے گی۔ اس موقع پر توقع ہے کہ عدالت مذکورہ کمیٹی پر بھی غور کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن