• news

حامد میر کی بھیجی ہوئی کوئی ویڈیو ابھی تک موصول نہیں ہوئی: باب ڈیٹز

نیویارک (آن لائن) صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم سی پی جے  کے ڈائریکٹر برائے ایشیا باب ڈیٹز  نے کہا ہے کہ  سینئر صحافی حامد میر کی بھیجی ہوئی کوئی ویڈیو ابھی تک موصول نہیں ہوئی، حامد میر کے ساتھ  اظہار یکجہتی کیلئے بروکلین نیویارک میں صحافیوں کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باب ڈیٹز نے کہا کہ انہوں نے جنوری سے لے کر اب تک ای میل کا تمام ریکارڈ چیک کرلیا ہے لیکن انہیں کوئی بھی ویڈیو ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہم کچھ نہیں چھپا رہے۔ انہوں نے حامد میر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔

ای پیپر-دی نیشن