• news

قانون کی بالادستی کو مقدم سمجھنا معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے: چیف جسٹس

سیالکوٹ(نامہ نگار)چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کو مقدم سمجھنا ہی پاکستانی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے کیونکہ کسی بھی تہذیب کی ترقی اور تمدن کو نئے آہنگ سے آشنا کرنے میں قانون ساز اور قانون پر عمل درآمد کروانے والے ادارے بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔ جنکی وجہ سے کسی معاشرہ میں  افراد کو امن و سکون اور جان و مال کے تحفظ فراہم کرنے سے معاشرتی و تہذیبی ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر سیالکوٹ بار شاہد میر کی قیادت میں  وفد سے گفتگو میں کیا۔ صدر بار سیالکوٹ شاہد میر نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کوئٹہ ڈیکلریشن کی طرز پر ضلعی سطح پر انسانی حقوق سیل قائم کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن