فیصل آباد: کچی آبادی گرائے جانے کے خلاف مظاہرہ‘ دھرنا‘ پولیس کا لاٹھی چارج‘6زخمی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ سے ملحقہ کچی آبادی کے مکانات ضلعی انتظامیہ اور ایف ڈی اے کی طرف سے گرائے جانے کیخلاف متاثرہ شہریوں نے موٹروے پر ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سادہ کپڑوں اور پولیس اہلکاروں کا لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ بھی کی تاہم مظاہرین اس کے باوجود دھرنا دینے کے علاوہ شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ پولیس لاٹھی چارج سے 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص کی حالت خراب ہے۔