• news

وزیر داخلہ کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے سکیورٹی سکواڈ واپس لے لیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان سے سکیورٹی سکواڈ واپس لے لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ سے سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ بعض وزراء کی طرف سے سکیورٹی کی فراہمی کے مطالبے کے پیش نظر کیا گیا۔ واضح رہے وزیر داخلہ کے حکم پر ارکان پارلیمنٹ سمیت اہم شخصیات سے سکیورٹی سکواڈ لئے جاچکے ہیں۔  بعض وزراء چودھری نثار علی خان سے سکیورٹی سکواڈ کی فراہمی کیلئے اصرار کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن