• news

بی جے پی ہندوئوں کو مسلمانوں سے لڑانا چاہتی ہے: راہول گاندھی

محبوب نگر (نیٹ نیوز) بھارت میں حکمران جماعت حکمران جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے انتہاپسند ہندو جماعت بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعت ہندوئوں کو مسلمانوں سے لڑانا چاہتی ہے۔ بی جے پی بھارت کے اندر دو بھارت بنانا چاہتی ہے۔ ایک امیروں کا دوسرا غریبوں کا بھارت۔ تلنگانہ کے ضلع مظفر نگر میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس ایسا بھارت چاہتی ہے جہاں غریب، مزدور، دلت، مسلمان، کسان، ہندو اور سکھ عیسائی سب مل کر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ہمارے یو پی اے اتحاد کو ووٹ دئیے تو ہم ان کیلئے علاج معالجے، آپریشن اور ادویات مفت فراہم کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن