• news

جنوبی سوڈان: باغیوں کا مسجد پر حملہ‘ 200 پناہ گزین قتل‘ 400 زخمی

جوبا ( اے پی پی + اے پی اے + اے ایف پی ) جنوبی سوڈان میں باغیوں نے مسجد میں پناہ لینے والے 200 افراد کو قتل اور 400 افراد کو زخمی کر دیا ۔ پیر کو جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ باغیوں نے تیل کی پیداوار کے سب سے بڑے شہر بینتیو پر قبضے کر لئے بڑا حملہ کیا جس کے باعث سینکڑوں لوگوں نے مسجدوں اور دیگر عبادت گاہوں میں پناہ لے لی ۔ باغیوں نے ان افراد پر حملہ کرکے 200 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 400 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ اقوام متحدہ کے مشن نے ریڈیو بیان کے ذریعے متحارب گروہوں سے اپیل کی ہے کہ مسجدوں ، چرچ اور ہسپتالوں پر حملے بند کئے جائیں ۔ اقوام متحدہ کے اہلکار ٹوبی لانزر نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا یہ بھیانک منظر تھا ۔ مسجد کے باہر اندر اور مارکیٹ میں جابجا نعشوں کے انبار لگے ہوئے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن