مقبوضہ کشمیر: انتخابات سے قبل حملوں میں 3 افراد مارے گئے
سری نگر (بی بی سی اردو) مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں پیر کی شب پراسرار حملوں کے دو مختلف واقعات میں ایک 24 سالہ نوجوان اور دو سیاسی کارکن مارے گئے۔ ضلع پلوامہ اننت ناگ پارلیمانی حلقے کا حصہ ہے اور یہاں 24 اپریل کو بھارتی پارلیمانی انتخابات کے تحت ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔