قوم اتحاد سے ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام بنا دیگی ،رائے عقیل عباس
لاہور(پ ر) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئر مین رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ملکی استحکام کیلئے جدو جہد ہر شہری کا فرض ہے۔ قائد ؒ اور اقبالؒ کے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ قوم اتحاد و انصاف سے ان سازشوں کو ناکام بنا دیگی ۔ مشکل حالات کے باوجود پاکستانیوں کا حوصلہ بلند ہے۔ ملک دشمن قوم کے عزم و حوصلے کو توڑ نہیں سکتے۔