• news

زرداری کا الطاف کو فون، سندھ حکومت میں شمولیت پر مبارکباد دی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر زرداری نے الطاف حسین کو ٹیلیفون کیا اور سندھ حکومت میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنمائوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسائل کے حل کیلئے پی پی اور ایم کیو ایم ملکر کام کریں گے۔ الطاف حسین نے بھی دونوں جماعتوں میں مفاہمت کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ کرے ہمارے درمیان کوئی بدگمانی پیدا نہ ہو۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے دونوں جماعتیں کام کریں گی۔ پی پی اور ایم کیو ایم کے مابین مفاہمت سندھ کے مفاد میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن