پاکستان کبڈی فیڈریشن کا فیصل آباد میں جاری تربیتی کیمپ سے اظہار لاتعلقی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈرینش نے فیصل آباد میں جاری کبڈی ٹیم کے کوچنگ کیمپ سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔حکام کے مطابق پنجاب کی نام نہاد ایسوسی ایشن کا ہمارے ساتھ کوئی الحاق ہے نہ کیمپ کا پاکستان کبڈی فیڈریشن کوئی تعلق ہے۔ بعض نام نہاد لوگ امریکہ میں ہونے والے ایونٹ سے صرف سیرسپاٹے کی حد تک استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ کھلاڑیوں نے این او سی نہیں لیا ۔