• news

بھارت میں زیادتی کا شکار 15 سالہ لڑکی نے خودسوزی کرلی

نئی دہلی،ممبئی(اے پی اے)بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں مسلسل دوسرے روز لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا، متاثرہ 15 سالہ لڑکی نے خودسوزی کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادتی کا واقعہ سنگرالی میں پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر اوباش ہمسائے سنجے راوت نے دو روز قبل زیادتی کرنے کے بعد پھر زیادتی کی جس کے بعد لڑکی نے خود کو آگ لگالی۔ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے وہ راستے میں دم توڑ گئی۔ آخری بیان کے مطابق اسے 2 روز قبل زیادتی کا نشانہ بنایاگیا تھا۔ اسی علاقے میں اتوار کی شام ایک لڑکی کیساتھ زیادتی کے بعد اسے چلتی بس سے باہر پھینک دیا گیا تھا۔ دوسری جانب بھارتی اخبارکے مطابق اگر شہر شہر خواتین سے زیادتی کا تناسب دیکھا جائے تو خوفناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نئی دہلی میں 65جبکہ ممبئی میں خواتین سے زیادتی کے واقعات ایک سال میں71فیصد بڑھ گئے۔ ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی شہر ممبئی میں خواتین سے زیادتی کے واقعات ایک سال میں71فیصد بڑھ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن