نیئر حسین بخاری کی سربراہی میں سینٹ کا وفد آج رشین فیڈریشن کے دورے پر ماسکو جائیگا
اسلام آباد(این این آئی ) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کی زیر قیادت سینیٹ کا ایک سات رکنی وفدآج رشین فیڈریشن کے چار روز دورے پر ماسکو روانہ ہو گا ۔اس دورے کی دعوت رشین فیڈریشن کی کونسل برائے فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنیٹنامٹوینکوو نے دی ہے ۔ وفد میں چیئرمین سینیٹ کے علاوہ سینیٹر ز سردار علی خان، سعیدہ اقبال ، شاہی سید ، رحمان ملک ، چوہدری محمد جعفر اقبال اور حاجی غلام علی شامل ہیں۔