وزارت ریلوے نئے ترقیاتی منصوبے شروع نہ کرے: قائمہ کمیٹی کی ہدایت
اسلام آباد (آئی این پی+ آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے کہا ہے کہ وزارت ریلوے حقیقت کی دنیا میں رہ کر مستقبل کی منصوبہ بندی کرے۔ آئندہ مالی سال کے دوران نئے ترقیاتی منصوبے شروع نہ کئے جائیں۔ وزارت خزانہ سے صرف دستیاب مالی وسائل میں رہ کر ہی ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں۔ نئے منصوبوں کے بارے میں حتمی تجاویز مرتب کر کے ایک ہفتے کے اندر منظوری کیلئے کمیٹی کو پیش کئے جائیں۔ ریلوے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ریلوے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے وزارت ریلوے کو 150 ارب روپے درکار ہیں۔