پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیاں، تحقیقاتی کمیٹی نے جمشید دستی کے الزامات مسترد کر دئیے
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے جمشید دستی کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ جمشید دستی کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں تاہم کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے اور ارکان پارلیمنٹ کے ملازمین کی سرگرمیاں کنٹرول کرنے کی سفارش کی، کمیٹی کی رپورٹ جلد قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے الزام عائد کیا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔