اداکارہ ریما آج فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گی
لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکارہ ریما اسلام آباد میں ہونیوالی تقریب میں شرکت کے بعد آج لاہور آئیں گی ۔ جہاں وہ شوکت خانم ہسپتال میں فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گی ۔ اداکارہ ریما پاکستان میں اپنے قیام کے دوران فلم ڈائریکٹروں اور پروڈیوسروں سے ملاقات کر کے انہیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گی ۔