• news

مالنگا ورلڈ کپ تک سری لنکن ٹی 20 ٹیمکے کپتان مقرر

کولمبو(سپورٹس ڈٰیسک )سری لنکا کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان سات ہفتوں سے جاری کنٹریکٹ کا تنازع حل ہوگیا ،بورڈ  آئندہ پانچ سال تک کھلاڑیوں کو آئی سی سی اور ایشین ایونٹس سے دس فیصد  فیس دینے پر راضی ہوگیا۔ سری  لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے معاملہ کو حل کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل  دینے پر زور دیا تھا جس نے دونوں فریقین سے بات چیت کے بعد حل نکالا تھا۔سری لنکا ٹی 20 ٹیم کی قیادت آئندہ سال  ورلڈکپ تک کے لیے لاستھ ما لنگا کو سونپ دی گئی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق دنیش چندی مل کو سری لنکن ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 2015 تک لاستھ مالنگا ٹی 20 ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سری لنکا نے راوں سال ہونے والا ورلڈ ٹی 20 ملنگا کی کپتانی میں جیتا تھا۔ انجیلو میتھیوز ورلڈ کپ 2015 تک ون ڈے  اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے جبکہ لہیرو تھرمانے کو نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن