آئی پی ایل: چنائی نے راجستھان کو ہرا دیا
دبئی (سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں میچ میں چنائی نے راجستھان کو7 رنز سے شکست دیدی۔ چنائی نے 6 وکٹوں پر 140 رنز بنائے ۔ راجستھان کی ٹیم آخری اوور میں 133 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی جدیجہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔