• news

چیف سلیکٹر بننے میں انگلش بورڈ مخالف تھا: راشد لطیف‘ سابق کپتان عہدہ کی طاقت نہیں سمجھے: نجم سیٹھی

  لاہور(آن لائن+سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا ہے کہ  نجم سیٹھی نے ملاقات میں ان سے کہا کہ انگلش بورڈ کو ان پر تحفظات ہیں اگر انہیں  انٹی کرپشن یونٹ کا انچارج بنایا تو انگلش بورڈ کو مسئلہ ہوگا۔ سابق وکٹ کیپراور مایہ ناز پلیئر راشد لطیف نے چیف سلیکٹر نہ بننے کے حوالے سے اپنی زبان کھول دی ۔ اپنے پیغام میں کہا کہ 26فروری کو چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات میں چیئرمین نے انہیں کہا کہ دانش کنیریا کی حمایت کرنے پر انگلش کرکٹ بورڈ کو تحفظات ہیں۔اگر انہیں اینٹی کرپشن کرکٹ کا انچارج بنایا تو انگلش بورڈ کو مسئلہ ہوگا اور انگلینڈ کی ٹیم پاکستان سے سیریز نہیں کھیلے گی اس لئے وہ  چیف سلیکٹر نہیں بنے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دانش کنیریا کے سپورٹر نہیں اسے انصاف دلانا چاہتے ہیں۔ دانش کنیریا پر پابندی لگانے میں پی سی بی او ر ای سی بی دونوں ملوث ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیھٹی نے کہا ہے کہ راشد لطیف نے چیف سلیکٹر پی سی بی کے عہدے کی طاقت کو نہیں سمجھا ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی ناراضگی کے باوجود راشد لطیف کو عہدے کی پیشکش کی تھی انہوں نے اعتراف کیا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کا عہدہ اس لئے کہا تھا تاکہ راشد لطیف ایسے کرکٹرز کو پکڑیں جو کرپٹ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن