• news

دنیا میں پرخلوص لوگوں کی کمی نہیں: شاہدہ منی

 لاہور ( کلچرل رپورٹر)گلوکارہ و اداکارہ  شاہدہ منی نے کہا ہے کہ دنیا میں پرخلوص لوگوں کی کمی نہیںجو بغیرکسی لالچ اورغرض کے انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ۔ خواہش ہے کہ میںغریبوں کی فلاح وبہبود کیلئے کوئی بڑاکام کروں، اگر میرے خدانے چاہاتو میںضرور اپنے نیک مقصدمیںکامیاب ہوجائوں گی۔  غربت کے ہاتھوں ماں اپنے بچوں کو ماررہی ہے اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے یہ باتیں بے چین رکھتی ہیں۔ میرے بس میں ہوتاتو میںغریبوں کے تمام دکھ درد دورکردیتی۔اب بھی خدا مجھے جس قدر توفیق دیتا ہے میںغریبوں کیلئے کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن