• news

بھارت: انتخابات کا چھٹا مرحلہ آج شروع‘ 9 ریاستوں کی 117نشستوں کیلئے پولنگ ہو گی

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی انتخابات کے چھٹے مرحلے کا آغازآ ج جمعرات  سے  ہورہا ہے، جس میں نو ریا ستو ں  کی 117  نشستو ں  کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے، چھٹے مرحلے  کی تکمیل کے بعد 349 نشستو ں پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہو جا ئے گا، چھٹا مر حلہ پو رے انتخا با ت کا دوسرا بڑا مر حلہ ہو گا جبکہ تما م مرا حل کے نتا ئج کا اعلان 16  مئی کو کیا جا ئے گا، ادھر  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان الزامات کا تبادلہ بھی جاری ہے،بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار نریندر مودی نے حیدر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں ایک بار پھر کانگریس کو شدید  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کمپیوٹر وائرس سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے پورے بھارتی سسٹم کو تباہ کردیا۔ دوسری جانب چھتیس گڑھ میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کی تمام تقریروں میں سارا زور ان کی اپنی ذات پر ہوتا ہے، وہ مل کر کام کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔ ادھر  بھارت میں حزبِ اختلاف کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے اپنے بعض ساتھیوں کے مسلم مخالف بیانات پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انتخابی مہم میں مسلمان اقلیت اور لبرل  طبقوں کے خلاف بیان بازی کے بجائے اپنی توجہ تعمیر و ترقی سے متعلق امور پر مرکوز رکھیں۔ گزشتہ ہفتے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما گری راج سنگھ نے کہا تھا کہ جو لوگ  مودی کی مخالفت کر رہے ہیں وہ 'بی جے پی' کی انتخابات میں کامیابی اور حکومت میں آنے کے بعد بھارت چھوڑ کر پاکستان  جانے کی تیاری کریں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماوں کے ان  متنازع بیانات کے بعد بھارت کے سیکولر حلقوں اور اقلیتی گروہوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور کئی مسلمان رہنما 'بے جی پی' کی انتخابات میں کامیابی اور مودی کے وزیرِاعظم بننے کے  بعد مسلمانوں کے مستقبل کے متعلق خدشات کااظہار کر رہے ہیں۔خود مودی بھی 2002ء  میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات میں ملوث رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن