• news

مودی وزیراعظم بن گیا تو بھارت کے ٹکڑے درختوں پر لٹکتے نظر آئینگے: فاروق عبداللہ

 سرینگر (کے پی آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی وزیر اعظم بن گیا تو ہندوستان کے ٹکڑے ٹکرے ہوجائینگے اور وہ ٹکڑے ہمیں درختوں پر لٹکتے نظر آئیں گے۔ صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مین چوک بڈگام ، کانیر چرار شریف اور حضرتبل میں مختلف انتخابی  ریلیوں  سے گذشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بی جے پی  نے اپنے انتخابی منشور میں جہاں دفعہ 370کا خاتمہ کرکے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اعلانِ جنگ کیا ہے وہیں اس فرقہ پرست جماعت نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر اور پورے ملک  میں یکساں سول کوڈ لاگو کرنے کے مذموم عزائم ظاہر کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عزائم رکھنے والا اگر وزیر اعظم بن گیا تو ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن