• news

شادی کی خواہشمند لڑکی کو اسکے محبوب نے قتل کردیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) اُمت کی رپورٹ سرجانی ٹائون میں شادی کی خواہشمند لڑکی ثمینہ کو اسکے محبوب آصف نے قتل کردیا۔ اُمت کی رپورٹ کے مطابق آصف نے 24 سالہ ثمینہ کو شادی کیلئے دبائو ڈالنے پر قتل کیا جسے موبائل فون کے ریکارڈ سے پکڑا گیا۔ مقتولہ لڑکی کی والدہ نے آصف کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا جبکہ آصف کا موقف ہے کہ اس نے ثمینہ کو بلیک میل کرنے پر مارا، اسکی دوسروں کے ساتھ بھی دوستی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن